برادران اہل سنت کو ناصبی سازش ناکام کرنا ہوگی، علامہ مقصود ڈومکی

12 جنوری, 2025 15:49

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آل محمد ﷺ کی محبت ایمان، جبکہ آل رسول کی عداوت اور دشمنی کفر ہے۔

ایک سازش کے تحت ناصبی افراد آل رسول ﷺ کی دشمنی اور بغض کی ترویج کرتے ہوئے دشمنان اہل بیت کو امت مسلمہ کا ہیرو بنا کر پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عصر حاضر میں ہمیں حضرت امام علیؑ کی عظیم تعلیمات کو اپنانے کی ضرورت ہے۔

ساتھ ہی دنیا بھر کے مسلم حکمرانوں کو آپ کے طرز حکومت کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے۔

آپ نے پانچ سال کے دور حکومت میں عدل و انصاف اور بہتر طرز حکمرانی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔

آل محمدﷺ کی محبت ایمان، جبکہ آل رسول کی عداوت اور دشمنی کفر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جماعت اسلامی کی خیبرپختونخوا میں فوجی آپریشن کی مخالفت

اہل سنت ہر دور میں آل رسول (ص) کے محب اور حبدار رہے ہیں۔

کیونکہ مولا علی علیہ السلام سے محبت مومن کی نشانی ہے۔

ایک سازش کے تحت ناصبی افراد آل رسول (ص) کی دشمنی اور بغض کی ترویج کرتے ہوئے دشمنان اہل بیت کو امت مسلمہ کا ہیرو بنا کر پیش کر رہے ہیں۔

عالم اسلام خصوصاً برادران اہل سنت کو یہ ناصبی سازش ناکام بنانی ہوگی۔

اسی طرح المرتضیٰ کالونی میں بسلسلہ جشن ولادت حضرت امام محمد تقیؑ و جشن مولود کعبہ امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام وقار علی کی جانب سے جشن میلاد کا اہتمام کیا گیا۔

12:07 شام مارچ 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔