جماعت اسلامی کی خیبرپختونخوا میں فوجی آپریشن کی مخالفت
شیعیت نیوز : جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی کے سیکرٹری جنرل محمد ظہور خٹک نے کہا ہے کہ صوبے میں ایک بار پھر فوجی آپریشن کی بازگشت جاری ہے۔
حکومت بتائے کہ دو عشروں سے جاری آپریشنوں کا کیا نتیجہ نکلا ہے۔
آپریشنوں سے صرف عوام کو تکلیف ہوتی ہے، عوام کو جانی و مالی نقصان اور نقل مکانی برداشت کرنی پڑتی ہے۔
صوبے کے کسی حصے میں فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے۔
حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں کو اسرائیل کی حمایت اور غزہ کی مخالفت پر امریکہ کی مذمت کی توفیق نہیں ہو رہی۔
ٹرمپ کا مشرقِ وسطیٰ کو جہنم بنانے کا اعلان شرمناک اور اس پر حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔
ٹرمپ کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سندھ حکومت کی بربریت کی مذمت، شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت
غزہ اور فلسطین مسلمانوں کا ہے، اس پر اسرائیل کا حق تسلیم نہیں کرتے۔
جماعت اسلامی غلبہ دین کی جدوجہد میں مصروف ہے۔
محمد ظہور خٹک نے کہا کہ اس وقت امریکہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے جبکہ اقوام متحدہ اور امریکہ غزہ کی بچوں کی لاشیں اور نسل کشی نظر نہیں آرہی۔
غزہ میں 40 ہزار سے زائد لوگ شہید ہوگئے جبکہ مسلمان حکمران خواب خرگوش میں مبتلا ہیں۔
مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے والے امریکہ کا لاس اینجلس آج خود جہنم کا منظر پیش کر رہا ہے۔
یہ قدرت کا انتقام ہے، قدرت نے یہ بات سمجھا دی ہے کہ سپر پاور ایک اللہ ہے، امریکہ نہیں۔
قرآن و سنت کا نظام ہی اس ملک کے مسائل کا حل ہے، جماعت اسلامی کے پاس دیانت دار قیادت موجود ہے۔
ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے نجات دلا کر پاکستان کو اسلامی فلاحی اور خوشحال مملکت بنائیں گے۔







