پاراچنار کے سلسلے میں پوری عوام نے اپنی بیداری کا ثبوت دیا، علامہ مقصود ڈومکی
علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پارا چنار کے عوام کے حق میں آواز بلند کرکے ملک بھر کے عاشقان اہل بیت نے بیداری اور استقامت کا مظاہرہ کیا
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے مدر سیٹ اپ اور ونگز کے درمیان ہم آہنگی کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
اس سلسلے میں کوآرڈینیشن کمیٹیز قائم کر دی گئی ہیں۔
یہ بات انہوں نے مسجد نبوی حیدرآباد میں مجلس وحدت مسلمین کے ذمہ داران سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پارا چنار کے عوام کے حق میں آواز بلند کرکے ملک بھر کے عاشقان اہل بیت نے بیداری اور استقامت کا مظاہرہ کیا۔
مدر سیٹ اپ اور ونگز کے درمیان مشاورت ہم آہنگی اور مشترکہ پروگرامز کی کامیابی کے لئے صوبائی اور ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹیز قائم کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : تکفیریوں کی ہٹ دھرمی تاحال جاری، شاہراہ پاراچنار آج بھی بند رہی
جن کا ہر چوتھے مہینے اجلاس لازمی ہے۔
بعد ازاں علامہ مقصود علی ڈومکی نے جھانگارا پہنچ کر شیعہ علماء کونسل کے صوبائی رہنماء سید اسد شاہ سے ان کی دادی اماں کی وفات پر تعزیت کی۔
انہوں نے اس موقع پر خاصخیلی محلہ میں مجلس وحدت مسلمین یونٹ جھانگارا کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔
تنویر حسین خاصخیلی و دیگر نے علامہ مقصود علی ڈومکی کو سندھی ثقافت کا تحفہ اجرک پیش کیا۔