سندھ حکومت شرکاء دھرنا پر کی گئی ایف آرز خارج کرے، علامہ احمد اقبال رضوی

06 جنوری, 2025 21:30

شیعیت نیوز : امام بارگاہ مرقد امام حسین علیہ السلام موچی دروازہ لاہور کے متولی وید اصغر مرزا نے ایام رجب المرجب کی مناسبت سے لاہور پریس کلب دھرنے کے شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

تقریب میں علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ شرکت کی۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ نہ یہ پہلا دھرنا تھا اور نہ آخری، آپ اسکو تربیت گاہ کے طور پر لیں۔

جب تک ظلم ہوتا رہے گا، اہل حق، باطل کے مقابلے میں میدان میں حاضر رہیں گے۔

علامہ نے پاراچنار کے مظلومین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ عجیب بات ہے مٹھی بھر دہشت گرد حکومت وقت سے قابو نہیں ہو رہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ پولیس نے ظلم اور بربریت کی ایک نئی تاریخ رقم کی، علامہ مقصود ڈومکی

اگر حکومت سنجیدہ ہو تو اس دہشت گردی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

ہم کامیاب جرگے کے بعد سرکاری کانوائے پر ہونیوالے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

حکومت اور ریاست پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بگن اور اچت میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے۔

ہم سندھ حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں بلاجواز دھرنے کے شرکاء اور علمائے کرام پر بنانے گئے جھوٹے مقدمات کو خارج کیا جائے۔

کراچی میں ہم شہداء کے ورثاء اور علمائے کرام سے مل کر اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

6:41 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top