اہم ترین خبریںپاکستان

کالعدم دہشت گرد تنظیم نے تکفیرانہ نعرے لگا کر اپنے عزائم کا اظہار کر دیا ہے، علامہ سبطین سبزواری

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے علما سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد ریاستی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں

شیعیت نیوز : علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے ضلع کرم کے علاقہ بگن میں ڈپٹی کمشنر اور سرکاری گاڑیوں پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ تین ماہ سے بند پاراچنار کا راستہ کھلوانا حکومت اور ریاستی اداروں کا امتحان ہوگا۔

چونکہ دہشت گرد اتنے مضبوط ہو چکے ہیں کہ ریاستی رٹ کو بھی چیلنج کر رہے ہیں۔

عام آدمی پوچھتا ہے دہشت گرد قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے زیادہ مضبوط کیوں ہو گئے ہیں؟

انہیں کون سے خفیہ ہاتھ سپورٹ کر رہے ہیں۔

پرامن شہریوں کے نقل و حرکت رکاوٹ ڈالنے والے کون ہیں؟ اب کسی سے یہ بات ڈھکی چھپی نہیں رہ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : بیرسٹر سیف کا دعویٰ بے اثر، پشاور پاراچنار روڈ تاحال بند

کالعدم دہشت گرد تنظیم نے غلیظ نعرے لگا کر اپنی گندی ذہنیت کا بھی اظہار کر دیا ہے۔

اب ریاستی اداروں کا امتحان ہے کہ وہ نہ صرف امن معاہدے پر عمل درآمد کروائیں بلکہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے بگن میں بھی آپریشن کریں اور علاقے کو خالی کروائیں۔

پاکستان کا ہر شہری ملک کے کسی بھی علاقے میں جا سکتا ہے۔

ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو پُرامن فضا مہیا کریں اور رکاوٹوں کو دور کریں۔

علامہ سید سبطین سبزواری نے کہا دہشت گردوں کا تین ماہ سے زائد عرصہ سے راستہ بند کرکے بیٹھنا ثبوت ہے کہ ضلع کرم میں ریاست کی کوئی رٹ نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button