اہم ترین خبریںپاکستان

بیرسٹر سیف کا دعویٰ بے اثر، پشاور پاراچنار روڈ تاحال بند

ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف کا ایک گھنٹے میں پشاور پاراچنار روڈ کھلوانے کا دعویٰ بے اثر، روڈ تاحال بند ہے

شیعیت نیوز : ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر محمد علی سیف کا 4 جنوری کو میڈیا کے سامنے یہ اعلان کہ "پاراچنار کا روڈ ایک گھنٹے میں کھل جائے گا”، حقیقت کے برعکس ثابت ہوا۔

میڈیا وفد کے ساتھ فوٹو سیشن کے بعد موصوف غائب ہیں۔

مظلومین پاراچنار آج بھی اشیائے ضروریہ اور ادویات کے انتظار میں ہیں۔

ڈی سی پر حملے کے بعد صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے، لیکن حکومتی دعوؤں پر عمل درآمد کہیں نظر نہیں آ رہا۔

یہ بھی پڑھیں : انتظامیہ مومنین پر کی گئی جھوٹی ایف آئی آرز فوری منسوخ کرے، علامہ مقصود ڈومکی

عوام حکومتی نااہلی اور ترجمان کی غیر موجودگی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

اگر یہ مسئلہ واقعی "ایک گھنٹے کا کام” تھا تو دنوں کے گزر جانے کے باوجود روڈ کیوں بند ہے؟

پاراچنار کے مظلوم عوام حکومتی وعدوں اور دعووں سے مایوس ہو چکے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان کے بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button