پاراچنار فوجی کانوائے پر حملے کی ذمہ داری سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے قبول کرلی
شیعیت نیوز : پاراچنار میں آج ہونے والے فوجی کانوائے پر حملے کی ذمہ داری سپاہ صحابہ کے مقامی دہشتگردوں نے قبول کرلی ہے۔
ان دہشتگردوں کے ناموں میں عمران مقبل، عید نظر، ارشاد، مفتی نور بادشاہ، مفتی شاہ نواز، سیف اللہ، ریاض شاہین اور لعل اکبر شامل ہیں۔
ان دہشت گردوں نے اپنی اعلی قیادت، لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے ناپاک اور خونخوار رہنماؤں، اورنگزیب فاروقی اور احمد لدھیانوی کا شکریہ ادا کیا۔
ان کی قیادت کی حمایت اور رہنمائی نے ان دہشت گردوں کو مزید حملوں کے لیے حوصلہ دیا، اور ان کی کارستانیوں کو جائز ٹھہرانے کی کوشش کی۔
اب سب کچھ عیاں ہو چکا ہے، شیعہ نسل کشی کے بعد اب خود ریاستی ادارے بھی محفوظ نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : شہید سردار حاج قاسم سلیمانی، رہبر معظم کے کلام کی روشنی میں
لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کی جانب سے فوج پر مسلسل حملے کیے جا رہے ہیں اور ان دہشت گردوں کی قیادت میں شدت پسندی کا رجحان مزید بڑھ رہا ہے۔
ایسے میں، فوراً سخت فوجی آپریشن کی ضرورت ہے تاکہ ان علاقوں میں جہاں حملے ہو رہے ہیں، دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جا سکے۔
اورنگزیب فاروقی اور احمد لدھیانوی جیسے دہشت گردوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔
اگر ایسا نہ ہوا تو یہ ملک کی تباہی کا آغاز ہوگا، جس کا ازالہ کبھی نہیں ہو سکے گا۔







