اہم ترین خبریںترکیشام

شام میں امریکہ اور ترکی کے گماشتوں کی جھڑپیں، 30 سے زائد ہلاکتیں ترک افسر ہلاک

تشرین ڈیم کے قریب گھات لگا کر حملہ، ترک ملٹری انٹیلی جنس سے وابستہ افسر بھی ہلاک

شیعیت نیوز: شام کے مختلف صوبوں میں امریکہ اور ترکی کے گماشتوں کے درمیان تصادم شدت اختیار کرگیا ہے۔

تازہ ترین واقعے میں تشرین ڈیم کے قریب نیشنل آرمی سے وابستہ جنگجوؤں نے ترکی کے حامی عناصر پر گھات لگا کر حملہ کیا، جس میں 30 سے زائد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک ترک افسر بھی شامل ہے، جو ترک ملٹری انٹیلی جنس سروس سے وابستہ تھا اور کارروائیوں کی نگرانی کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونی طیاروں کی حلب اور دمشق میں بمباری، المنطرہ ڈیم پر قبضہ

مقامی ذرائع کے مطابق ترکی، امریکہ سے وابستہ کرد فورسز کے زیر کنٹرول علاقوں کا قبضہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اور شمال مشرقی شام کے کئی علاقوں میں دونوں فریقوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button