کرم: دہشت گردی کے حملے میں فورسز کے اہلکار شہید، ڈی سی اور اے سی زخمی
شیعیت نیوز: کرم کے علاقے بگن کانوائی میں کالعدم تنظیموں لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز اور سرکاری اہلکاروں پر حملہ کر کے کئی ایف سی اہلکاروں کو شہید اور زخمی کر دیا، جبکہ ڈی سی اور اے سی بھی شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حملہ ریاستی رٹ کو کھلا چیلنج اور امن و امان کو تباہ کرنے کی سازش کا حصہ ہے۔
یہ المناک واقعہ حکومت کی مسلسل غفلت اور شیعہ نسل کشی پر خاموشی کا شاخسانہ ہے۔ جب حکومت نے شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر سخت اقدامات نہیں کیے، تو دہشت گردوں کے حوصلے بلند ہو گئے، اور اب نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ وہ ریاست کے محافظوں اور اداروں کو بھی نشانہ بنانے سے باز نہیں آ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: دھرنے پر یزیدی حملے کا زخم آج شہادت میں بدل گیا
یہ وقت ہے کہ حکومت خواب غفلت سے بیدار ہو اور ان ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کرے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو عبرت ناک سزا دی جائے تاکہ ایسے حملوں کا مستقل خاتمہ ممکن ہو سکے۔
حکومتی اداروں کو سمجھنا ہوگا کہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات نہ کرنا نہ صرف معصوم شہریوں بلکہ ریاستی اہلکاروں کی جانوں کے ضیاع کا سبب بن رہا ہے۔ یہ چیلنج اب مزید تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا۔







