اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

کراچی: دھرنے پر یزیدی حملے کا زخم آج شہادت میں بدل گیا

کراچی میں پولیس کے حملے میں زخمی نوجوان سید علی رضا شہید

شیعیت نیوز: کراچی میں پارہ چنار کے مظلومین کے حق میں جاری دھرنے پر پولیس کے وحشیانہ حملے میں زخمی ہونے والے سید علی رضا رضوی آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوگئے۔

یزیدی سوچ کی حامل پولیس کی اندھا دھند فائرنگ نے ملتِ جعفریہ کے نوجوان سپوت کو نشانہ بنایا تھا۔ علی رضا نے کئی دن زخمی حالت میں زندگی و موت کی کشمکش میں گزارے، لیکن آج ان کی قربانی حق و انصاف کی جدوجہد کی ایک روشن علامت بن گئی۔

شہید سید علی رضا کی نمازِ جنازہ آج شام 4 بجے مین نیشنل ہائی وے، ملیر 15، محمدی ڈیرہ امام بارگاہ کے قریب ادا کی جائے گی۔ نمازِ جنازہ کی امامت مولانا باقر زیدی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا شیعیان حیدر کرارؑ کے خلاف بغض کم نہیں ہورہا

یہ واقعہ ملتِ جعفریہ کے دلوں میں غم اور غصے کی ایک نئی لہر پیدا کر گیا ہے۔ مظلوموں کے حق کی آواز بلند کرنے والے علی رضا کی شہادت نے ظلم کے خلاف ملت کے عزم کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔

ملت انصاف کی منتظر ہے اور قاتلوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔ شہید علی رضا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، بلکہ حق و باطل کے معرکے میں ایک نئی روح پھونکے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button