اہم ترین خبریںپاکستان

کالعدم لشکر جھنگوی کے مولانا ضیا الرحمن کے قتل میں تکفیری دہشتگرد ملوث نکلا

 شیعیت نیوز: کراچی میں کالعدم لشکر جھنگوی کے مولانا ضیاالرحمان کے قتل میں ملوث شخص لشکر جھنگوی  کا دہشتگرد نکلا پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے پرانا ٹانگہ اسٹینڈ صدر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ بنگش ڈکیت گروپ سے تعلق رکھنے والا ملزم مختلف تھانوں کی پولیس کو مطلوب ہے ملزم نے ڈکیتی کے دوران مولانا ضیا الرحمان کو قتل کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر بلاک 16 میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے جامعہ ابوبکر اسلامیہ کے مہتمم مولانا ضیاء الرحمن کو قتل کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھئیے: کراچی،مولانا ضیاء الرحمن کا قتل، بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کا شبہ

اے ایس پی ظفر چھانگا کے مطابق مولانا ضیاء الرحمان گلستان جوہر میں ایف بی آر بلڈنگ کے سامنے پارک میں چہل قدمی کررہے تھے جہاں اُن پر فائرنگ کی گئی جس سے وہ موقع پر  مارے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم نے ملیر کینٹ میں 2022 میں لڑکےکو قتل کیا تھا جب کہ ملزم پولیس مقابلے کے مقدمے میں مفرور اور مطلوب تھا، ملزم نے میٹھادر تھانےکی حدود میں کیش وین کو اغوا کر کے 20 کروڑ روپے لوٹے تھے۔

راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ ملزمان کا گروہ اسٹریٹ کرائم سے متعلق خوف کی علامت سمجھا جاتا ہے ملزم کے متعدد ساتھی ملک سے باہر اور متعدد جیل میں ہیں۔

اس کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی کی جانب سے پولیس کےلئے تعریفی اسناد اور کیش انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ڈی آئی جی کے مطابق مولانا ضیا الرحمان کا قتل بھی ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے برآمد 30 بور اور نائن ایم ایم پستول کے قتل میں استعمال کیا،  ملزمان کے خلاف شارع فیصل تھانے میں انسداد دہشت گردی اور قتل سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button