پارہ چنار بحران: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے شاہد خاقان اور مہتاب عباسی کی ملاقات
پارہ چنار بحران پر سیاسی جماعتوں کے کردار پر زور، کراچی احتجاج پر حکومتی رویے کی مذمت

شیعیت نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سردار مہتاب خان عباسی کی ملاقات
اسلام آباد: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سردار مہتاب خان عباسی نے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور قومی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
شاہد خاقان عباسی نے پارہ چنار کرم کی موجودہ دلخراش صورتحال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور وہاں کے عوام کے مسائل پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بحران کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کراچی میں پرامن احتجاج کو طاقت کے ذریعے منتشر کرنے کے حکومتی اقدام پر افسوس کا اظہار کیا اور اسے غیر جمہوری رویہ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مراد علی شاہ کی اورنگزیب فاروقی سے ملاقات: دھرنوں کو ختم کرنے کے ظالمانہ منصوبے بے نقاب
سردار مہتاب عباسی نے اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اتحاد بین المسلمین کے لیے ادا کیے گئے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ آپ جیسی معتدل اور روادار شخصیت کو تمام مکاتب فکر میں مقبولیت حاصل ہے۔ آپ کو ملک سے فرقہ واریت کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔