جھنگ میں حمایت مظلومین پاراچنار دھرنا جاری، نماز جمعہ ایوب چوک میں ادا کی گئی

27 دسمبر, 2024 17:45

شیعیت نیوز : پاراچنار میں بسے شیعہ مومنین پر دہائیوں سے ہوتے مظالم اور حالیہ دنوں میں ڈھائے گئے مظالم کے خلاف ملکگیر دھرنے جارے ہیں۔

جھنگ میں بھی آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم کی زیر قیادت حمایت مظلومین پاراچنار دھرنا جاری ہے۔

آج بروز جمعہ نماز جمعہ بھی ایوب چوک میں ادا کی گئی۔

علامہ تصور حسین شاکر صاحب نے خطبہ جمعہ دیا اور نماز جمعہ کی امامت کی۔

انہوں نے خطبہ جمعہ میں تکفیری دہشتگردوں کی اس قدر بدمعاشی کی پرزور مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار مسئلے پر حکومت خاموش پرائیویٹ ادارے میدان میں، اسکائی ونگز نے ائیرایمبولنس دینے کا اعلان کردیا

ان کا کہنا تھا کہ ان دہشتگردوں کی مذمت تو لازم ہے، مگر ان کے ساتھ حکومت وقت اور ریاستی اداروں پر سوال بھی اٹھانا واجب ہے۔

سیاسی مقاصد اور اقتدار کے حصول کے لئے یہ کس حد تک جا سکتے ہیں یہ تو ہم نے حالیہ دنوں میں دیکھ لیا ہے۔

مگر حقیقی دہشتگردوں اور بدمعاشوں کے خلاف یہ بھیگی بلی بنے بیٹھے ہیں۔

ترجمان شیعہ علماء کونسل سید مسعود الحسن ترمذی، ترجمان ایم ڈبلیو ایم سید روح اللہ کاظمی، ترجمان آئی ایس او برادر تقی حیدر دھرنے میں تاحال موجود اور ان کا کہنا ہے کہ جب تک مظلومین پاراچنار کی مانگیں پوری نہیں کی جائینگی ہم یہاں سے نہیں اٹھیں گے۔

3:37 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔