منفی 7 ڈگری کی سردی، کوئٹہ کے مومنین مظلومین پاراچنار کے حق میں تیسرے روز بھی سڑکوں پر
منفی 7 ڈگری کی سردی میں کوئٹہ کے مومنین مظلومین پاراچنار کی حمایت میں تیسرے روز بھی سڑکوں پر موجود، مطالبات منظور ہونے تک سڑکوں پر رہنے کا عزم

شیعیت نیوز : بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پاراچنار کے مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لئے شہداء چوک پر تیسرے روز بھی دھرنا جاری رہا۔
کوئٹہ کے مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ پاراچنار کے محاصرے کا خاتمہ کرکے عوام کو ادویات، خوراک اور تحفظ فراہم کیا جائے۔
پاراچنار کے امن کی بحالی اور مرکزی دھرنے کی کال تک دھرنا جاری رہے گا۔
شہداء چوک علمدار روڈ پر جاری دھرنے میں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، مجلس علمائے مکتب اہلبیت کی اعلی قیادت موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اہل سنت صرف ہمارے بھائی نہیں ہماری جان ہیں : تقسیم کرنے سے پاکستان طاقتور نہیں ہو سکتا، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
پاکستان تحریک انصاف، بلوچستان شیعہ کانفرنس اور دیگر سیاسی جماعتیں، فلاحی و مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں اور قبائلی و مذہبی عمائدین نے شرکت کرتے ہوئے پاراچنار کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
جبکہ دھرنے میں شدید سردی کے باوجود بچے، بزرگ اور خواتین بھی موجود ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی سات تک ریکاڑ کی جا چکی ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔