اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

اہل سنت صرف ہمارے بھائی نہیں ہماری جان ہیں : تقسیم کرنے سے پاکستان طاقتور نہیں ہو سکتا، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

عوام کو تقسیم کرنے کی سازش ختم کریں، پاکستان کو یکجا کر کے مسائل کا حل تلاش کریں – مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کا مطالبہ

شیعیت نیوز: اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ اہل سنت صرف ہمارے بھائی نہیں بلکہ ہماری جان ہیں، اور شیعہ بھی ہماری جان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پورے پاکستان کو یکجا دیکھنا چاہتے ہیں، کیونکہ لوگوں کو ٹکڑوں میں بانٹنے اور تقسیم کرنے سے پاکستان طاقتور نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : مجلس وحدت مسلمین ضلع اوکاڑہ کے زیر اہتمام پارہ چنار کے مظلومین کی حمایت میں احتجاجی ریلی

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سوال اٹھایا کہ کیا عوام کو تقسیم کرنے سے مسائل حل ہوں گے؟ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھونڈے بہانے اب ختم ہونے چاہئیں، اور پارہ چنار کے راستے فوری طور پر کھولے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ راستے کھولنے کے بعد مذاکرات یا جرگہ جیسا بھی عمل ضروری ہو، وہ کیا جا سکتا ہے، لیکن عوام کو مشکلات میں ڈالنا ناقابل برداشت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button