مجلس وحدت مسلمین ضلع اوکاڑہ کے زیر اہتمام پارہ چنار کے مظلومین کی حمایت میں احتجاجی ریلی
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین ضلع اوکاڑہ کے زیر اہتمام پارہ چنار کے محصور شیعیان حیدر کرار کی حمایت میں امام بارگاہ سجادیہ سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اس ریلی میں امامیہ اسٹوڈنٹس، شیعہ علما کونسل، اور مقامی انجمنوں نے بھرپور شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاراچنار کے مظلومین کے حق میں جیکب آباد میں ایم ڈبلیو ایم کا احتجاجی دھرنا
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی رہنما سید انوار زیدی اور خطیب امام بارگاہ سجادیہ مولانا غلام حسن طاہری نے کہا کہ پارہ چنار کے راستوں کی بندش ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فی الفور پارہ چنار کے راستے کھولے جائیں تاکہ محصور عوام کو ضروریات زندگی کی فراہمی ممکن ہو سکے۔
مقررین نے مزید کہا کہ پارہ چنار کے مظلوم عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کے حقوق کے حصول تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔







