اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

پارہ چنار کے مظلوم مومنین کی حمایت میں شکار پور مین شاہراہ سندھ بلوچستان پر احتجاجی دھرنا

شکارپور میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام پارہ چنار کے مظلوم مومنین کی حمایت میں مین شاہراہ سندھ بلوچستان پر احتجاجی دھرنا دیا گیا،

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کے زیر اہتمام ملک بھر کی طرح خانپور سٹی میں سندھ بلوچستان کی مین شاہراہ پر پارہ چنار کے مظلوم مومنین کی حمایت میں احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

دھرنے میں علاقے کے کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی اور پارہ چنار کے مظلوم عوام کے حق میں بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ احتجاجی دھرنے کے شرکاء نے وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پارہ چنار کے مظلوم عوام کے ساتھ ہونے والے مظالم کا فوری نوٹس لے کر ان کے مسائل کو حل کریں اور ان کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی  پڑھیں :پاراچنار کے مظلومین کے حق میں جیکب آباد میں ایم ڈبلیو ایم کا احتجاجی دھرنا 

مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے کہا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ملک بھر میں احتجاجی دھرنے دیے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک پارہ چنار کے مظلوم عوام کے تمام مسائل حل نہیں ہو جاتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button