پاراچنار کے مظلوم بچوں سے اظہارِ یکجہتی کرنے والے لوگوں پر پولیس کا دھاوا کرنا کہاں کا انصاف ہے؟ علامہ علی اکبر کاظمی

27 دسمبر, 2024 08:48

شیعیت نیوز : ملیر کراچی میں پاراچنار کے مظلوم بچوں کے حق میں آواز بلند کرنے والے افراد پر پولیس کی جانب سے دھاوا بولنے کی مذمت کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ علی اکبر کاظمی نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا، "پاراچنار کے مظلوم بچوں سے اظہارِ یکجہتی کرنے والے لوگوں پر پولیس کا دھاوا کہاں کا انصاف ہے؟ یہ کیسا نظام ہے جہاں معصوم بچوں کے حق کے لیے آواز اٹھانے والوں کو دبایا جاتا ہے؟ حکومت اور پولیس کو شرم آنی چاہیے!”

یہ بھی پڑھیں : مسلمان متحد ہوتے تو اسرائیل کی جارحیت ممکن نہ ہوتی، صدر پزشکیان

انہوں نے مزید کہا، "ہمیں اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کا مکمل حق ہے، اور یہ آواز دبانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔” علامہ علی اکبر کاظمی نے حکومت اور پولیس کے رویے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے حقوق کو دبانے کے بجائے ان کے مسائل کے حل پر توجہ دی جانی چاہیے۔

5:06 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔