محب وطن پارہ چنار کے مظلوم شیعہ محاصرے میں، لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ جیسے ملک دشمن دہشتگرد آزاد
شیعیت نیوز: پاراچنار کے مظلوم شہری، جنہوں نے کبھی ریاست پاکستان یا افواج کے خلاف نہ بغاوت کی اور نہ ہی گولی چلائی، آج اپنے ہی وطن میں شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ یہ محب وطن عوام، جو باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرتے ہیں، 79 دنوں سے محاصرے کی حالت میں ہیں، جہاں زندگی بنیادی ضروریات کی کمی کے باعث موت کی دہلیز پر کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاراچنار کے مظلوم عوام کے دھرنے کی حمایت، شیعہ علماء کونسل کا حکمرانوں کو انتباہ
دوا کی قلت اور غذائی بحران کے نتیجے میں اب تک 100 سے زائد معصوم بچے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ دوسری طرف، ملک دشمن عناصر جیسے کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ، جو بارہا مساجد، افواج، اور ایف سی پر حملے کرتے رہے ہیں، آزاد گھوم رہے ہیں۔
یہ صورت حال سوال اٹھاتی ہے: وفادار شہریوں کو سزا اور ملک دشمن عناصر کو آزادی کیوں دی جارہی ہے؟ پاراچنار کے عوام انصاف کے منتظر ہیں، جبکہ ان کے محاصرے نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔







