تحرير الشام کا شرمناک عمل فرقہ وارانہ نفرت میں گائے کو گولی مار دی
دہشت گرد گروپ تحریر الشام کی معصوم جانوروں پر ظلم کی ویڈیو نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔

شیعیت نیوز : شام سے موصول ہونے والی ایک ویڈیو نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے، جس میں دہشت گرد گروپ تحریر الشام کے ایک شدت پسند کو گائے پر فائرنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں واضح طور پر سنا جا سکتا ہے کہ اس نے گائے کو یہ کہتے ہوئے گولی ماری کہ "یہ گائے شیعہ کو دودھ فراہم کرتی تھی۔”
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں دیوبندی نے دیوبندی کو کافر قرار دے دیا، چار جاں بحق، پچاس زخمی
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور دنیا بھر میں اس غیر انسانی اور فرقہ وارانہ حرکت کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔ شدت پسندوں کے اس عمل نے ان کے نظریات کی حقیقت کو بے نقاب کر دیا ہے، جو انسانیت دشمن ہونے کے ساتھ ساتھ معصوم جانوروں کے لیے بھی خطرہ بن چکے ہیں۔
تحریر الشام کے اس نفرت انگیز عمل پر دنیا بھر کے امن پسند افراد نے اظہار افسوس کیا ہے۔ ان کے مظالم اور فرقہ وارانہ عزائم نہ صرف انسانیت کے خلاف ہیں بلکہ یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ان کی انتہا پسندی کی کوئی حد نہیں ہے۔