پارہ چنار کے مرکزی دھرنے کی حمایت میں ملکگیر دھرنوں کا اعلان کرتے ہیں،علامہ احمد اقبال رضوی اور علامہ حسن ظفر نقوی کا کراچی اور لاہور سے خطاب
شیعیت نیوز: پارہ چنارکے مرکزی دھرنے کی حمایت میں ملک گیر دھرنوں کا آغاز ہوگیا ہے
لاہور میں پریس کلب کے سامنے مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پارہ چنار محاصرہ کے خلاف احتجاجی ریلی کو دھرنے میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔
احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کئے پارہ چنار کے مرکزی دھرنے کی حمایت میں ملک بھر میں دھرنے جاری رہیں گے۔
کراچی میں نمائش چورنگی پرایم ڈبلیو ایم کے احتجاجی دھرنے سے علامہ حسن ظفر نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کرم ایجنسی میں امن کے قیام میں ناکام ہوگئی ہے۔
وفاقی و صوبائی حکومتیں پاراچنار کے حالات درستگی کیلئے صرف دعوے کررہے ہیں ۔ دہشتگرد کہتے تھے ہم پاراچنار کو غزہ بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھئیے: ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ نسل کشی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کا احتجاج و دھرنا
معصوم بچوں کو بے رحمی سے دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا ۔ پاراچنار تین جانب سے دہشتگردوں سے گھرا ہوا ہے۔
افغانستان سے دہشتگردی ہوئی پاراچنار کی عوام نے ملک کا دفاع کیا۔ کرم ایجنسی کی عوام محب وطن ہیں
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ گنڈا پور نہیں غنڈا پور ہے ۔ پاراچنار میں شیعہ و سنی جھگڑا نہیں ہے۔
جب تک پاراچنار کے لوگ دھرنہ دیئے ہوئے ہم بھی بیٹھے ہیں ۔ پاراچنار کی عوام کو بند گلی تک لے جایا گیا ہے۔
پورے ملک میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔
جب تک پاراچنار کی عوام کے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہمارا احتجاج جاری ہے۔







