پارہ چنار میں 2شیعہ نوجوانوں کے قتل کے بعد تکفیری مفتی شاہ نواز نے اعلانیہ قتل عام کی حمایت کردی۔حکومت بے بس کیوں؟

23 دسمبر, 2024 18:53

شیعیت نیوز: گزشتہ روز پارہ چنار میں دو شیعہ نوجوانوں کے بے رحمانہ قتل عام کے بعد تکفیری مفتی شاہ نواز کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں شیعہ قتل عام کا اعلان کیا گیا ہے۔

 مفتی تکفیری نے ویڈیو میں بیان دیا ہے کہ  شیعوں کو قتل کرو، ذبح کرو، جو نقصان پہنچا سکتے ہو پہنچاؤ لیکن قتل کی ویڈیوز نہ بنایا کرو اور اگر بنائی بھی ہے تو سوشل میڈیا پر شیئر نہ کیا کرو، کیونکہ اس سے ہمارے مقاصد کو نقصان پہنچتا ہے۔

 سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس قسم کے بیانات نہایت خطرناک اور معاشرے میں فرقہ واریت کو فروغ دینے کا باعث بنتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئیے: ضلع ننکانہ، کالعدم سپاہ صحابہ کی حکومت کو سانحہ جڑانوالہ دوہرانے کی دھمکیاں

ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کریں تاکہ قانون کی بالادستی اور معاشرتی امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

 پارہ چنار میں شیعہ نسل کشی کا  افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا۔

 علیزئی کے دو رہائشی شیعہ مسافروں کو لوئر کرم اوچت کلے میں تکفیری طالبان دہشتگردوں نے گاؤں جاتے ہوئے سر تن سے جدا کرکے شہید کردیا  گیا تھا۔

دونوں مسافروں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے راستہ پرامن  ہونے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی لیکن بدقسمتی سے دونوں جوانوں کو اغوا کرکے بے دردی سے قتل کیا گیا اور سروں کو تن سے جدا کیا گیا۔

محاصرہ ، سڑکیں بند ، ادویات و غذا کی قلت اور حملوں کے علاؤہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسافروں کا سر تن سے جدا کرنا کونسا اسلامی قانون ہے ؟

کرم ایجنسی کے شیعہ اکثریتی شہر پاراچنار کے ساتھ یہ ظلم و ستم آخر کب تک جاری رہے گا ؟

5:00 شام اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔