اہم ترین خبریںپاکستان

پارہ چنار میں شیعہ نسل کشی کا ایک اور افسوس ناک واقعہ:تکفیروں نےدو شیعہ مسافروں کو اغوا کے بعد سر تن سے جدا کردیا

دونوں مسافروں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے راستہ پرامن  ہونے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی لیکن بدقسمتی سے دونوں جوانوں کو اغوا کرکے بے دردی سے قتل کیا گیا اور سروں کو تن سے جدا کیا گیا۔

شیعیت نیوز: پارہ چنار میں شیعہ نسل کشی کا ایک اور افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔

 علیزئی کے دو رہائشی شیعہ مسافروں کو لوئر کرم اوچت کلے میں تکفیری طالبان دہشتگردوں نے گاؤں جاتے ہوئے سر تن سے جدا کرکے شہید کردیا ۔

دونوں مسافروں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے راستہ پرامن  ہونے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی لیکن بدقسمتی سے دونوں جوانوں کو اغوا کرکے بے دردی سے قتل کیا گیا اور سروں کو تن سے جدا کیا گیا۔

کرم میں انسانی المیہ جنم لینے لگا، لوگ نمک کو ترس گئے، 51 سے زائد بچے شہید
محاصرہ ، سڑکیں بند ، ادویات و غذا کی قلت اور حملوں کے علاؤہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسافروں کا سر تن سے جدا کرنا کونسا اسلامی قانون ہے ؟

کرم ایجنسی کے شیعہ اکثریتی شہر پاراچنار کے ساتھ یہ ظلم و ستم آخر کب تک جاری رہے گا ؟

متعلقہ مضامین

Back to top button