ضلع ننکانہ، کالعدم سپاہ صحابہ کی حکومت کو سانحہ جڑانوالہ دوہرانے کی دھمکیاں
شیعیت نیوز : ضلع ننکانہ کے علاقہ سانگلہ ہل میں 3 اہلسنت جوانوں پر بنی امیہ کی متنازعہ شخصیات پر تبرہ کرنے کے جرم میں ایف آئی آر درج کی گئی۔
3 جوانوں میں سے ایک جوان کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔
متنازعہ شخصیات کا دفاع اور اس پر قانون سازی حکومت اور اداروں کی غیر آئینی و غیر مستحکم پالیسی ہے۔
اسی بے بنیاد قانون کا سہارا لے کر تکفیری افسران متنازعہ شخصیات کی آڑ میں بے جرم لوگوں کو تنگ کرتے ہیں۔
پاکستان کی عوام نے جوانوں سے ایف آئی آر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ کالعدم دہشتگرد گروہ نے اس پر حکومت کو دھمکیاں دینا شروع کردیں۔
یہ بھی پڑھیں : ضلع ننکانہ، 3 اہلسنت جوانوں کا بنی امیہ کی متنازعہ شخصیات پر تبرہ، ایف آئی آر درج
سپاہ صحابہ کے ایک دہشتگرد نے تھانے کے سامنے کھڑے ہو کر ویڈیو ریکارڈ کروا کر پیغام دیا کہ اگر ان کو رہا کیا گیا یا ایف آئی آر منسوخ کی گئی تو ایک اور سانحہ جڑانوالہ دیکھنے کو ملے گا۔
قتل کی دھمکیاں دینا، فتنہ و فساد پیدا کرنا، تکفیریت پھیلانا اس گروہ کا وطیرہ رہا ہے۔
حکومت اور اداروں کو ان عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دینے کی ضرورت ہے۔







