ضلع ننکانہ، 3 اہلسنت جوانوں کا بنی امیہ کی متنازعہ شخصیات پر تبرہ، ایف آئی آر درج
ضلع ننکانہ میں تین اہلسنت جوانوں پر بنی امیہ کی متنازعہ شخصیات پر تبرہ کرنے کے جرم میں ایف آئی آر درج کردی گئی

شیعیت نیوز : ضلع ننکانہ میں تین اہلسنت جوانوں پر بنی امیہ کی متنازعہ شخصیات پر تبرہ کرنے کے جرم میں ایف آئی آر درج کردی گئی۔
ضلع ننکانہ کے علاقہ سانگلہ ہل میں شہزاد نامی اہلسنت جوان نے فیس بک پر بنی امیہ کی متنازعہ شخصیات پر تبرہ کیا۔
تکفیری گروہ نے متنازعہ شخصیات کا دفاع کرنے کا ڈھونگ رچا کر نیا فتنہ کھڑا کردیا۔
ایف آئی آر درج کروائی، اور تھانے کے باہر پریس کانفرنس کرکے سرعام حکومت کو دھمکیاں دے ڈالیں۔
یہ بھی پڑھیں : کرم میں انسانی المیہ جنم لینے لگا، لوگ نمک کو ترس گئے، 51 سے زائد بچے شہید
3 جوانوں میں سے ایک جوان کو گرفتار کیا گیا۔
تکفیری جاہل گروہ اہلسنت عوام میں شعور کی پھیلتی لہر کو برداشت نہیں کر پا رہا۔
شدت پسندی کو فروغ دیا جا رہا ہے، جس پر حکومت اور ادارے بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
پاکستان کی باشعور عوام نے مطالبہ کیا کہ جوانوں کی زندگیوں کے ساتھ نہ کھیلا جائے، گرفتار جوان کو رہا کیا جائے اور ایف آئی آر منسوخ کی جائے۔