اہم ترین خبریںایران

حضرت زہرا (س): مسلم خواتین کے لیے ابدی رول ماڈل ہیں، رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای

زوجیت، ماں کا کردار اور مغربی استحصال کے مقابل خواتین کی بیداری پر زور

شیعیت نیوز: مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ایران کے مختلف شہروں اور قصبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا کہ حضرت زہرا (س) عبادات، سیاست، تعلیم اور زندگی کے تمام پہلوؤں میں مسلم خواتین کے لئے ابدی رول ماڈل ہیں۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ، صیہونی حکومت اور ان کے بعض اتحادیوں کا یہ تصور کہ مزاحمت ختم ہو جائے گی، سراسر غلط ہے بلکہ اسرائیل نیست و نابود ہوکر رہے گا۔

رہبر معظم انقلاب نے مزید کہا کہ ہر شخص خاص طور پر خواتین کو دشمن کی سافٹ وار کے حربوں سے آگاہ رہنا چاہئے اور دشمن کے نعروں اور فتنوں کے فریب میں ہرگز نہ آئیں۔

انہوں نے کہا کہ حضرت زہراء (س) نے اپنے آتشیں خطبوں کے ذریعے سیاست اور معارف کا حسین امتزاج پیش کیا۔ ان کی زندگی مسلم خواتین کے لئے ایک بلند چوٹی کی حیثیت رکھتی ہے کہ مسلم خواتین کو اس سمت حرکت کرنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: شام میں پہلی بار صیہونی ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ، داعش کے خطرناک دہشتگرد رہا

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا کہ اسلام میں مرد اور عورت ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ اگر ہم خواتین کے بارے میں اسلامی نقطہ نظر سے ایک منشور تیار کرنا چاہیں تو اس میں زوجیت کا موضوع سرفہرست ہوگا۔ قرآن میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے:
"وَاللَّهُ جَعَلَ لَكُم مِّنْ أَنفُسِكُمْ أَزْوَاجًا”۔

انہوں نے مغربی سرمایہ داروں کے عورت کی آزادی کے دلفریب نعرے کو استحصال کا جال قرار دیا۔
رہبر معظم انقلاب نے ماں کی معنوی قدر و قیمت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ماں کا کردار اور انسان کی پرورش ایک گرانقدر افتخار ہے جسے سرمایہ داری نے مسخ کرنے کی کوشش کی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ دشمن نے جنگ اور بمباری جیسے حربوں سے ناکامی کے بعد پروپیگنڈا، وسوسوں اور جھوٹے نعروں کے ذریعے معاشرتی فتنہ انگیزی کو اپنایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button