اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

کرم میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ریاست سنجیدہ نہیں، انجینئر حمید حسین

ممبر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے محاصرے میں قوم کی زندگی اذیت کا شکار ہے، حکومت سنجیدہ اقدامات کرے

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر اور ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کا ایک بار پھر قومی اسمبلی کے سیشن میں جزباتی خطاب، ان کا کہنا تھا کہ اگر ریاست اور اس کے ادارے ضلع کرم اور پاراچنار کو وہاں کے عوام سے خالی کروانا چاہتے ہیں تو آئے روز کی دہشت گردی، راستوں کی رکاوٹ، اشیاء خورد و نوش کی قلت اور ادویات کی کمی کے باعث مارنے کی بجائے ایک بار ہی ضلع کرم کی عوام پر بمباری کر کے ہمیں ختم کر دے۔

یہ بھی پڑھیں : کرم میں امن و امان کی بحالی کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کا کہنا تھا کہ ریاست ضلع کرم کی عوام کو سکیورٹی دینے میں ناکام ہو چکی ہے، ضلع کرم کی عوام سالوں سے دہشت گردوں کے محاصرے میں گھرے ہوئے ہیں جو آئے روز ہمیں قتل کرتے ہیں لیکن ریاست پاکستان اور اس کے سکیورٹی ادارے یہاں امن و امان کے دیر پا حل کے قیام کے لیے بھی سنجیدہ نظر نہیں آتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button