ایران کی بڑی کامیابی، پہلا طیارہ بردار بحری جہاز سمندر میں اتار دیا
اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کے دوران ایران نے اپنا پراسرار طیارہ بردار بحری جہاز ’شاہد بغیری‘ سمندر میں اُتار دیا جس کی سیٹلائٹ تصاویر نے اسرائیل پر خوف طاری کر دیا

شیعیت نیوز : اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کے دوران ایران نے اپنا پراسرار طیارہ بردار بحری جہاز ’شاہد بغیری‘ سمندر میں اُتار دیا جس کی سیٹلائٹ تصاویر نے اسرائیل پر خوف طاری کر دیا۔
ایرانی بحری جہاز خلیج فارس میں ایرانی بحری بندرگاہ عباس کے ساحل پر دیکھا گیا۔
یہ جہاز 24 سال قبل کنٹینر جہاز ہوا کرتا تھا ، لیکن اب اسے ڈرون کے لیے بنایا گیا ہے۔
امریکا اور اسرائیل بھی اس کی خوبیاں جان کر چونک جائیں گے۔
ایران نے ڈرون لے جانے کے لیے تین خصوصی بحری جہاز تیار کیے ہیں۔
ان تینوں کے نام ”شاہد بغیری“، ”شاہد رودکی“ اور ”شاہد مہدوی“ ہیں۔
سیٹلائٹ تصاویر میں تینوں بحری جہاز خلیج فارس میں دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : یمن فوج کی جانب سے اسرائیل پر کامیاب ڈرون حملے
ایران کے نئے ڈرونز اپنی بحریہ کو کشیدگی کے دوران میدان کے قریب لانے کی اجازت دیں گے۔
مغربی پابندیوں کے باوجود ایران نے مسلح ڈرونز کا ایک بیڑا بنایا ہے جو خطے اور یہاں تک کہ یورپ میں مختلف تنازعات میں استعمال ہوتا رہا ہے۔
روس نے مبینہ طور پر یوکرین کے خلاف ایرانی ڈرون استعمال کیے۔
سیٹلائٹ تصویروں میں ایرانی بحریہ کے دو مزید بحری جہاز ”شاہد مہدوی“ اور ”شاہد رودکی“ کو بھی دکھایا گیا، جنہیں باقاعدہ تجارتی جہازوں سے تبدیل کیا گیا تھا۔
ایران کے نئے جنگی جہاز ’شاہد مہدوی‘ کو مارچ 2023 میں طویل سفر کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اور اس میں میزائل، فضائی دفاعی نظام اور ریڈار جیسی بہت سی جدید ٹیکنالوجیز موجود ہیں۔
یہ مختلف قسم کے ہیلی کاپٹر، ڈرون اور تیز کشتیاں بھی لے جا سکتا ہے۔