شہید قاسم سلیمانی نے بہترین حکمت عملی سے امریکی عزائم کو خاک میں ملایا، سربراہ سپاہ پاسداران
شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے آج ایرانی پارلیمنٹ کے غیر رسمی اجلاس میں شرکت کرکے شام کی تازہ ترین صورتحال پر بریفننگ دی۔
جنرل حسین سلامی نے اجلاس کے دوران ملک اور خطے کے حالات پر اظہار خیال کیا۔
انہوں نے پارلیمنٹ کے غیر علانیہ اجلاس میں واضح کیا کہ ایران کمزور نہیں ہوا اور اس کی طاقت میں کوئی کمی نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھیں : یزیدی آج بھی نام زینبؑ سے خوفزدہ، شام میں دیواروں سے سیدہ زینبؑ کا نام مٹانے لگے
ایران کی طاقت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی اور صیہونی حکومت کا خاتمہ اب بھی ایران کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج مزاحمت خودکفیل ہو چکی ہے۔
جنرل سلامی نے داعش کو شکست دینے میں شہید قاسم سلیمانی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ہوئے کہا کہ شہید سلیمانی نے بہترین حکمت عملی کے ساتھ خطے میں امریکی ناپاک منصوبوں کو ناکام بنایا۔
اس موقع پر پانچ اراکین اسمبلی نے بھی اپنی آراء پیش کیں۔







