جولانی تکفیری دہشتگردہے،اسرائیل کی مذمت تک نہ کی سقوط دمشق کا جشن اسرائیل میں منایا گیا،اہلسنت عالم دین مفتی فضل ہمدرد کا تبصرہ

09 دسمبر, 2024 17:34

شیعیت نیوز:معروف اہلسنت عالم مفتی فضل ہمدرد نے اپنے وی لاگ میں شام کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں سقوط کرنے والا جولانی ایک تکفیری دہشتگرد ہے۔ بد قسمتی سے  شام کے سقوط کا جشن شام کے عوام نے نہیں اسرائیل میں منایا گیا۔

بشار الاسد حکومت کے خاتمے سے اگر کسی کو فائدہ ہوا ہے تو وہ ملک اسرائیل ہے۔ فی الوقت تو ترکی کو اس فائدہ ہوا مستقبل میں ترکی پچھتائے گا  حقیقت پسند جانتے ہیں اس سقوط کا سب سے زیادہ فائدہ صہیونیوں کو ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھئیے:’دمشق میں زائرین خوفزدہ، ہوٹل تک محدود‘: پاکستان کی شام میں پھنسے شہریوں کی بیروت کے راستے انخلا کے لیے کوششیں

انہوں نے مزید کہا کہ جولانی پر اعتبار کرنا محال ہے۔یہ مستقبل میں اپنے عقائد کو ظاہر کرے گا

جولانی  نے اسرائیلی بربریت کی مذمت نہیں کی جبکہ صہنیونیوں نے حال ہی میں شام میں جارحیت بھی کی ہے۔

۔کل دمشق میں داخل ہوتے ہی جولانی نے مسجد امیہ سے طویل خطبہ دیا جس سے ثابت ہوتا ہے یہ ایک انتہا پسند شخص ہے اور مستقل میں خطرناک دعوے بھی کرے گا۔

10:29 صبح اپریل 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔