نیتن یاہو درجنوں اسرائیلی قیدیوں کی ہلاکت کا براہ راست ذمہ دار ہے، حماس
لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کا اخلاقی دیوالیہ پن: دہشت گردی کو مضبوط کرنے کے لیے خواتین کا شرمناک استحصال
شیعیت نیوز: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں غزہ میں 6 صیہونی قیدیوں کی ہلاکت پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔
حماس نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے ان قیدیوں کی ہلاکت کا اعتراف حماس کے بیانیے کی سچائی کو ثابت کرتا ہے اور اس واقعے کے نتائج کی تمام تر ذمہ داری غاصب رجیم پر عائد ہوتی ہے۔
فلسطینی تحریک کے بیان میں مزید کہا گیا کہ صیہونی فوج کے ہاتھوں مزید اسرائیلی قیدیوں کی ہلاکت نیتن یاہو کے اس نظریے کی واضح شکست ہے، جو قیدیوں کو طاقت کے ذریعے چھڑانے کی کوشش پر مبنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاکھوں مجاہدین کو آیت اللہ سیستانی کے فتویٰ کا انتطار!حلب کے میدان دوبارہ تکفیریوں کے قبرستان بنیں گے
حماس نے واضح کیا کہ صیہونی رجیم کی جانب سے فوجی دباؤ قیدیوں کی آزادی کے بجائے ان کی ہلاکت کا باعث بن رہا ہے، جو کہ نیتن یاہو کی ناکام حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔
فلسطینی مزاحمتی تحریک نے زور دیا کہ معاہدے کی ناکامی کے باعث غزہ میں درجنوں اسرائیلی قیدیوں کی ہلاکت کے براہ راست ذمہ دار نیتن یاہو ہیں۔
بیان میں ایک بار پھر واضح کیا گیا کہ غاصب رجیم کے پاس غزہ میں جنگ بندی، قابض افواج کے انخلاء اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔