عالمی دہشتگرد نیتن یاہو کے خلاف مقدمہ درج، 10 دسمبر کو عدالت میں پیش ہوگا
شیعیت نیوز : نتن یاہو کے خلاف صہیونی عدالت میں مقدمہ اگلے ہفتے سے شروع ہوگا۔
دس دسمبر کو نتن یاہو تل ابیب کی عدالت میں پیش ہو گا۔
صہیونی وزیراعظم پر مختلف الزامات عائد ہیں جن میں سے رشوت، دھوکہ دہی اور امانت میں خیانت شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی فوج کا دہشتگردوں پر حملے کی بجائے شامی فوج پر حملہ، منافقت کی حد
عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کے بعد نتن یاہو نے متعدد مرتبہ خود کو حاضری سے استثنی دینے کی درخواست دی تھی تاہم ہر مرتبہ عدالت نے درخواست مسترد کی تھی۔
اسرائیلی پراسیکوٹر نے تاکید کی ہے کہ مصلحت اس میں ہے کہ نتن یاہو کے خلاف مقدمے کی فوری سماعت شروع کی جائے۔







