اہم ترین خبریںایرانشام

ایران کی اقوام متحدہ میں شام کی حمایت: تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں عزم کا اظہار

سعید ایروانی کا کہنا ہے کہ ایران شام کی حاکمیت کی حمایت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف شامی حکومت کے ساتھ ثابت قدم ہے

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے سعید ایروانی نے شام کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شام کی حاکمیت کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو شام میں دوبارہ شروع ہونے والی جنگ پر تشویش ہے۔ تحریر الشام القاعدہ کی ذیلی شاخ ہے جو شام کی سیکورٹی اور حاکمیت کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ حالیہ دنوں میں دہشت گرد تنظیم کی جانب سے جدید اور پیچیدہ ہتھیاروں کا استعمال بتاتا ہے کہ اس کو بیرونی طاقتوں کی حمایت حاصل ہے۔

ایروانی نے کہا کہ امریکہ شام میں دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔ واشنگٹن اپنے سیاسی اہداف کے لیے دہشت گردی کو بطور آلہ استعمال کررہا ہے۔ شام میں دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرنے والے ممالک حالیہ واقعات کے لیے جوابدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی جماعتوں کی شام کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی سازش پر شدید مذمت

ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ حلب اور ادلب میں ہونے والے واقعات پورے خطے کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ اگر شام میں انتہا پسندی اور دہشت گردی سر اٹھانے میں کامیاب ہوئی تو پورا خطہ اس کی لپیٹ میں آجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی کے خلاف عادلانہ جنگ میں شامی حکومت اور عوام کی حمایت کے ارادے پر ثابت قدم رہے۔ ایران شام کی حاکمیت کو برقرار رکھنے کے لیے تحریر الشام اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کی نابودی کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے شام کے حالات کے بارے میں غور و فکر کرنے کے لیے اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست پر شام، الجزائر، موزمبیق اور گویان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button