تحریر الشام کو سر اٹھانے سے پہلے ہی کچل ڈالا، ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا، شامی فوج کا دعویٰ
شیعیت نیوز : شام کی مسلح افواج نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے ایک بیان جاری کر دیا۔
فضائیہ نے حماہ اور ادلب کے شمالی مضافات میں دہشت گردوں کے اہم مراکز کو تباہ کر دیا ہے۔
ہیئت تحریر الشام نامی دہشت گرد گروہ کے آپریشنل ہیڈ کوارٹر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : محمد بن سلمان نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی، عوام نے نہ آنے کی گزارش کردی
اس آپریشن میں کم از کم 200 دہشت گردوں کو ان کے سرغنوں سمیت ہلاک کر دیا گیا جن کے پاس غیر ملکی شہریت تھی۔
مسلح افواج حماہ کے شمالی مضافات میں کرائے کے دہشت گردوں کے خلاف سخت آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔







