محمد بن سلمان نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی، عوام نے نہ آنے کی گزارش کردی
سعودی ولی عہد کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت قبول ہوتے ہی پاکستان میں احتجاج ریکارڈ کروائے گئے، عوام نے اپنے ملک میں رہنے کا مشورہ دیا

شیعیت نیوز : وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دورہ ریاض کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم نے ولی عہد کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی اپنی دعوت کا اعادہ کیا۔
سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کی دعوت قبول کرلی اور کہا اپنے جلد دورہ پاکستان کا منتظر ہوں۔
خبر جیسے ہی وائرل ہوئی سوشل میڈیا پر عوام نے احتجاج ریکارڈ کروا ڈالا۔
عوام نے لکھا کہ مسئلہ فلسطین پر خاموش رہنے والے کو اپنے ملک میں خوش آمدید نہیں کہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ ایران، پاکستانی زائرین کے لئے بڑی خوشخبری
ان کا کہنا تھا کہ سعودی شہزادے صرف اپنے مفادات کے لئے گٹھ جوڑ کرتے ہیں۔
دہائیوں سے پاکستان کو مفلوج کرنے میں سعودی شہزادوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کو اپنے ملک میں رہ کر اپنی معیشت پر کام کرنا چاہیئے جیسے کہ وہ فلسطین کے بارے میں کہہ چکے ہیں کہ مجھے مسئلہ فلسطین سے کوئی سروکار نہیں مجھے اپنے ملک کی معیشت بہتر کرنی ہے۔
صارفین نے لکھا کہ محمد بن سلمان کو پاکستان آنے کی بجائے اپنے ملک میں بڑھتی ہوئی فحاشی، عریانی اور بدعات کو قابو کرنا چاہئیے۔