دہشت گردوں کو طاقت سے ختم کریں گے، شامی صدر بشار الاسد
جمہوریہ ابخازیہ کی حمایت اور شام کا عزم: دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مل کر جدوجہد جاری

شیعیت نیوز: شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ دہشت گرد صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں اور شام کی فوج اسی زبان میں ان سے بات کرے گی اور انہیں ختم کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق، شام کے صدر بشار الاسد نے جمہوریہ ابخازیہ کے قائم مقام صدر بدرا گومبا سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ دہشت گردوں کو طاقت کے ذریعے ختم کریں گے۔
جمہوریہ ابخازیہ کے قائم مقام صدر بدرا گومبا نے شام کے صدر بشار الاسد کو ٹیلیفون کرکے یقین دہانی کرائی کہ ان کا ملک منظم دہشت گردانہ حملوں کے مقابلے میں دمشق کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا، "ہم شام کی حکومت، عوام، اور اس ملک کی قیادت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔”
یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ کے دوران تکفیری کہاں تھے؟ نیتن یاہو اردوگان گٹھ جوڑ شکست خوردہ اسرائیل کو بچانے کی ناکام کوشش
شام کے صدر بشار الاسد نے اس گفتگو میں کہا کہ دہشت گرد صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا، "ہم دہشت گردوں کے حامیوں کو خاطر میں لائے بغیر ان سے اسی زبان میں بات کریں گے اور انہیں ختم کریں گے۔”
شام کے صدر بشار الاسد نے واضح کیا کہ دہشت گرد عوام کے نمائندے نہیں بلکہ ان کے ہیں جو ان کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا، "ہم اپنے ملک کے ثبات و استحکام اور ارضی سالمیت کا دفاع جاری رکھیں گے۔”
صدر بشار الاسد نے کہا کہ شام اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو سبق سکھانے پر مکمل طور پر قادر ہیں۔