اہم ترین خبریںلبنانمقبوضہ فلسطین

لبنان میں جنگ بندی نے نیتن یاہو کے عزائم خاک میں ملا دیے: آیت اللہ حسینی بوشہری

شہید قاسم سلیمانی کی قربانی آج بھی استکبار کے خلاف مزاحمت کی بڑی طاقت ہے، مبلغین کو سیرت فاطمہؑ اجاگر کرنے کی تاکید

شیعیت نیوز: سربراہ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم، آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی نے نیتن یاہو کے اس خواب کو خاک میں ملا دیا کہ حزب اللہ کا خاتمہ ہو جائے گا۔ اگرچہ مزاحمت کو نقصان پہنچا اور اہم رہنما کھوئے گئے، لیکن مردان خدا نے ثابت کر دیا کہ وہ زندگی اور موت دونوں میں اسلام محمدیؐ کے پیرو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ہر ممکن ظلم کر رہا ہے، لیکن یہ حقیقت میں استکبار کے خلاف حق کی جنگ ہے۔ لبنان میں جنگ بندی کے بعد نیتن یاہو کے عزائم ناکام ہو گئے، اور مزاحمتی رہنما شہید ہونے کے باوجود اپنے مقصد پر قائم رہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں امن کے لیے پس پردہ کوششیں تیز، حماس کا وفد مصر روانہ

آیت اللہ حسینی بوشہری نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد دشمن ان کے نام سے بھی خوفزدہ ہے۔ ان کی یاد اور قربانی آج بھی استکبار کے خلاف ایک بڑی طاقت ہے۔

انہوں نے مبلغین کو تاکید کی کہ حضرت فاطمہؑ کی زندگی کو موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق پیش کریں۔ حضرت فاطمہؑ نہ صرف رسول اکرمؐ کی بیٹی ہونے کی وجہ سے عظیم ہیں بلکہ ان کی شخصیت، کردار اور ایمان بے مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہؑ نہایت چھوٹی عمر سے ہی رسول اللہؐ اور ولایت کی حمایت کرتی رہیں اور ان کی یہ جدوجہد آخری دم تک جاری رہی۔ ان کی قربانیوں اور تعلیمات کو ایام فاطمیہ میں خاص طور پر اجاگر کیا جائے تاکہ ان کے سیرت و کردار کو عوام کی عملی زندگی سے جوڑا جا سکے۔

آیت اللہ حسینی بوشہری نے کہا کہ مبلغین دین کو صرف فضائل بیان کرنے تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ حضرت فاطمہؑ کی زندگی کو موجودہ مسائل کا حل بتانا چاہیے۔ یہی ایام فاطمیہ کا اصل مقصد ہے کہ ہم ان کے کردار سے سبق حاصل کریں اور معاشرتی چیلنجز کا مقابلہ کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button