غزہ میں مقاومت ناقابل شکست ہے، صہیونی مبصرین کا اعتراف
نیتن یاہو کی جارحیت کے باوجود حماس اور جہاد اسلامی مضبوط، اسرائیل کو ناکامی کا سامنا

شیعیت نیوز: شہاب نیوز کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ 14 مہینوں کے دوران صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکہ اور مغربی ممالک کی بھرپور حمایت کے ساتھ غزہ پر زمینی اور فضائی جارحیت کی۔ لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود اسرائیل کو اپنے اہداف کے حصول میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
حماس اور جہاد اسلامی، ایک سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود، اپنی مکمل قوت کے ساتھ کھڑی ہیں اور صہیونی فوج کے حملوں کا موثر جواب دے رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مقاومت ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے: حزب اللہ
صہیونی مبصرین نے اب اعتراف کرنا شروع کر دیا ہے کہ غزہ میں مقاومت کو ختم کرنا یا شکست دینا ان کے بس میں نہیں رہا۔ فلسطینی امور کے صہیونی مبصر میخائل میلسٹائن نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک وسیع جنگ میں الجھ چکا ہے جس کا انجام ابھی تک واضح نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی مقاومت کو شکست دینا یا گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا اسرائیل کے لئے ناممکن ہے۔ میلسٹائن نے یہ بھی تسلیم کیا کہ غزہ کے عوام نے کسی بھی موقع پر حماس کے خلاف کوئی مظاہرہ نہیں کیا۔ اسی وجہ سے ہر علاقے میں حماس صہیونی فوج کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے۔