اہم ترین خبریںلبنانمقبوضہ فلسطین

مقاومت ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے: حزب اللہ

لبنان میں جنگ بندی کے بعد متاثرین کی واپسی، حزب اللہ کی کڑی نگرانی

شیعیت نیوز: لبنان میں جنگ بندی کے بعد متاثرین اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں۔ سرحدوں پر موجود اسرائیلی فوجیوں کی عقب نشینی کے بعد لبنانی فوج ان کی جگہ لے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور ایم این اے حمید حسین کی ملاقات، پاراچنار کے مسائل پر گفتگو

حزب اللہ نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقاومت ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار اور آمادہ ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ہمارے مجاہدین دشمن کی عقب نشینی اور سرحدوں پر سرگرمیوں کی مسلسل اور کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔

حزب اللہ نے مزید کہا کہ ہمارے مجاہدین لبنان کی حاکمیت اور خودمختاری کا دفاع کرنے کے لیے ہمیشہ بندوق اٹھائے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button