پاراچنار دہشتگردانہ حملے میں چند مسافروں کو سیکورٹی فورسز کے سامنے اغوا بھی کیا گیا، ذرائع
پاراچنار دہشتگردانہ حملے میں 41 شیعہ مسلمان شہید ہو گئے، جبکہ 45 زخمی ہیں، ذرائع کا بتانا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے سامنے متعدد مسافروں کو بندوق کے زور پر اغوا بھی کرلیا گیا ہے

شیعیت نیوز : پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں پاراچنار سے پشاور جانے والی کانوائی میں شامل مسافر گاڑیوں پر تکفیری دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسزکی موجودگی میں 45 منٹ تک اندھا دھند فائرنگ کی۔
جس کے نتیجے میں 41 افراد جاں بحق اور45 زخمی ہو گئے جبکہ بہت سے مسافروں کو دہشتگردوں نے گن پوائنٹ پراغوا کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے سیکورٹی فورسز کے سامنے بندوق کے زور پر مسافروں کو اغوا کیا، جن کی ابھی تک کوئی خبر نہیں مل سکی۔
سیکورٹی فورسز کے سامنے 45 منٹ تک فائرنگ اور مسافروں کو اغوا کرنا، خود اداروں کو مشکوک کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او کا شیعہ نسل کشی کے خلاف ملکگیر احتجاج کا اعلان۔،پارہ چنار میں گرینڈ آپریشن کیا جائے مرکزی صدر
اداروں کو عوام کے سامنے حقائق رکھنا ہونگے، اتنی بڑی غلطی کیسے ہو گئی اور اس کا ذمہ دار کون ہے؟
پاراچنار کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ کافی عرصے سے پاراچنار کے محاصرے کی وجہ سے ہسپتالوں میں ادویات اور دیگر طبی آلات کی سخت کمی ہے۔
پاکستان کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں نے تکفیری دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے ختم کیا جائے تاکہ پاکستان کے عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔