اہم ترین خبریںپاکستان

آئی ایس او کا شیعہ نسل کشی کے خلاف ملکگیر احتجاج کا اعلان۔،پارہ چنار میں گرینڈ آپریشن کیا جائے مرکزی صدر

مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان فخر عباس نقوی نے کہا ہے کہ  پارہ چنار میں ایک بار پھر ملک دشمن تکفیری عناصر نے شیعہ شناخت پر مومنین کو نشانہ بنایا۔ شیعہ نسل کشی میں ملوث سہولت کاروں کو بے نقاب کیا جائے۔

شیعیت نیوز: پارہ چنار میں شیعہ نسل کشی کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

تکفیریوں نے کانوائے کی مسافر بسوں کو گھیر کر اندھا دھند فائرنگ سے40 مومنین کو شہید کردیا

پارہ چنار میں مسافر بس حملہ  میں حکومتی نااہلی کے خلاف آئی ایس او پاکستان نے کل جمعہ کو ملکگیر احتجاج کا اعلان  کیا ہے ۔
مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان فخر عباس نقوی نے کہا ہے کہ  پارہ چنار میں ایک بار پھر ملک دشمن تکفیری عناصر نے شیعہ شناخت پر مومنین کو نشانہ بنایا۔ شیعہ نسل کشی میں ملوث سہولت کاروں کو بے نقاب کیا جائے۔

حکومت نااہلی اور سیکورٹی اداروں کی ناکامی کے مسلسل واقعات پر جوڈیشنل کمیشن بناکر تحقیقات کروائی جائیں۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان کی طرح پارہ چنار میں انتہاپسندوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button