رہبر معظم کے مشیر علی ریجانی کی وزیراعظم لبنان سے خصوصی ملاقات
شیعیت نیوز : رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے خصوصی مشیر علی لاریجانی نے بیروت میں لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے باہمی تعلقات اور غزہ اور لبنان پر صہیونی حکومت کی جارحیت کے حوالے سے گفتگو کی۔
اس سے پہلے علی لاریجانی نے دمشق میں شامی صدر بشار الاسد سے بھی ملاقات کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : مولانا طارق جمیل نے پاکستان کے آئینی ادارہ اسلامی نظریاتی کونسل کی مخالفت کردی
دمشق میں شامی رہنماوں کے ساتھ ملاقات کے بعد لبنانی اعلی حکام سے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ علی لاریجانی کے دورے کے دوران بیروت کے علاقے ضاحیہ پر صہیونی حکومت نے دوبارہ فضائی حملہ کیا ہے۔







