حزب اللہ کی زمینی کاروائی، 6 صیہونی فوجی ہلاک

14 نومبر, 2024 16:04

شیعیت نیوز : لبنان میں حزب اللہ کے ہاتھوں زمینی کارروائی میں اسرائیل کے 6 فوجی ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی فوجی سرحد کے قریب لڑائی میں ہلاک ہوئے۔

صیہونی فوج نے ایک بیان میں اعتراف کیا کہ فوجی ”جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران ہلاک ہوئے ہیں“۔

یہ بھی پڑھیں : لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ میں دراڑ پڑ گئی، اہم رپورٹ جاری

تازہ ہلاکتوں کے بعد 30 ستمبر سے اب تک حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں 47 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایکس پر ”گولانی“ بریگیڈ کے نشان کی ایک تصویر شیئر کی جس یونٹ سے ہلاک فوجیوں کا تعلق تھا۔

حزب اللہ نے کہا کہ اس نے تل ابیب کے تجارتی مرکز میں اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں جس میں وزارت دفاع بھی واقع ہے۔

9:34 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top