اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین
صیہونی جرائم ناقابل قبول، عالمی ہیکرز نے اسرائیلی اے ٹی ایم سسٹم ہیک کرلیا
صیہونی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ علاقوں میں کریڈٹ کارڈ سسٹم میں خلل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سائبر حملے کی خبر دی ہے

شیعیت نیوز : صیہونی ذرائع ابلاغ کی جانب سے مقبوضہ علاقوں میں کریڈٹ کارڈ سسٹم میں خلل کی خبر دی گئی ہے۔
ان ذرائع نے زور دے کر کہا کہ بظاہر کریڈٹ کارڈ سسٹم سائبر حملے کا نشانہ بنا۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں او آئی سی اجلاس، ایران کا اسرائیل کے متعلق واضح موقف
گزشتہ دو ہفتوں میں یہ دوسرا واقعہ ہے کہ سائبر حملے کی وجہ سے مقبوضہ علاقوں میں کریڈٹ کارڈ کی خدمات متاثر ہوئی ہیں۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ سائبر حملے کی وجہ سے بہت سے اسٹورز پچھلے کئی گھنٹوں سے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے سے قاصر ہیں۔