حزب اللہ کا اسرائیلی اہم تنصیبات پر راکٹ حملہ، متعدد فوجی ہلاک
شیعیت نیوز : حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوج کی اہم تنصیبات پر راکٹ حملے کیے ہیں۔
غزہ اور لبنان پر جارحیت کے جواب میں لبنانی مقاومتی تنظیم نے کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے جنوبی لبنان سے اسرائیل کی شمالی سرحدوں پر راکٹ برسائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : شہید ہنیہ کو خراج عقیدت پیش، تہران کی شاہراہ کا نام شہید ہنیہ کے نام سے منسوب
حزب اللہ نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ شیبا فارم کے نزدیکی علاقوں میں صہیونی فوجی کاروان پر راکٹ حملہ کیا گیا جس میں دشمن کے کئی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسرے بیان میں حزب اللہ نے کہا ہے کہ الجلیل کے شمال میں صہیونی فوج کی دفاعی تنصیبات پر حملے میں دشمن کو شدید نقصان پہنچا ہے۔







