تہران میں سید حسن نصراللہ کے چہلم پر مکتب نصراللہ انٹرنیشنل کانفرنس کا آغاز

09 نومبر, 2024 09:48

شیعیت نیوز: تہران میں حزب اللہ کے سابق سربراہ شہید سید حسن نصراللہ کے چہلم کی مناسبت سے انٹرنیشنل کانفرنس ہال میں "مکتب نصراللہ انٹرنیشنل کانفرنس” کا آغاز ہوگیا ہے۔

کانفرنس میں 13 ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور مفکرین شریک ہیں۔

کانفرنس کے دو سیشنز ہیں۔ پہلے سیشن میں عمومی خطاب اور تقاریر کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ دوپہر کے سیشن میں ماہرین کے خطاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سید حسن نصراللہ کی شہادت نے دشمنوں کو دنیا میں رسوا کردیا، باقر قالیباف

سید حسن نصراللہ، حزب اللہ کے سربراہ تھے جنہیں 27 ستمبر کو صہیونی حکومت نے بیروت کے علاقے ضاحیہ میں فضائی حملے کے ذریعے شہید کردیا تھا۔

شہید حسن نصراللہ نے تین دہائیوں تک مقاومت کی قیادت کرتے ہوئے صہیونی حکومت کو ناکوں چنے چبوا دیے۔

12:15 شام مارچ 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔