اہم ترین خبریںایرانلبنان

سید حسن نصراللہ کی شہادت نے دشمنوں کو دنیا میں رسوا کردیا، باقر قالیباف

شہید حسن نصراللہ، مقاومت کی علامت اور صہیونیوں کے لیے ڈراؤنا خواب: قالیباف

شیعیت نیوز: ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے کہا کہ شہادت سید حسن نصراللہ جیسے افراد کے لیے شکست نہیں بلکہ ان کی شہادت نے دشمنوں کو دنیا بھر میں رسوا کردیا۔ قالیباف نے وضاحت کی کہ شہید نصراللہ نے طوفان الاقصیٰ کے آغاز پر حماس کے مجاہدین کے ساتھ کھڑے ہوکر علی الاعلان کہہ دیا کہ صہیونیوں سے لڑنے سے بڑھ کر کوئی جہاد نہیں ہے۔

قالیباف نے "مکتب نصراللہ” بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کے ساتھ جنگ کرنا اخلاقی، دینی اور انسانی لحاظ سے بہترین جنگ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رہبر معظم نے فرمایا کہ صہیونی حکومت پر وار کرنا پورے خطے بلکہ انسانیت کی بہترین خدمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر پر آیت اللہ خامنہ ای کی بھرپور حمایت پر شکر گزار ہیں :وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

انہوں نے کہا کہ شہید نصراللہ ایک مدبر سیاستدان تھے جو سخت اور جذباتی لمحات میں بھی معقول اور دین کے مطابق بات کرتے تھے۔ قالیباف نے کہا کہ شہید نصراللہ نے لبنان کے شیعوں کو ایک صف میں کھڑا کردیا اور حزب اللہ نے ان کی قیادت میں خطے کی ایک طاقت کی حیثیت اختیار کی۔

قالیباف نے کہا کہ سید عباس موسوی اور سید حسن نصراللہ جیسے قائدین کی شہادت کے بعد بھی حزب اللہ کی بنیادیں نہیں ہل سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید نصراللہ میدان جنگ میں آخری لمحے تک اپنے مجاہدین کے ساتھ ڈٹے رہے، جیسے کہ شہید یحیی السنوار آخری دم تک لڑتے رہے۔

قالیباف نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت کی بربریت کی وجہ سے ہم نے شہید نصراللہ کو کھو دیا، تاہم ان کی شہادت مقاومت کی نئی نسل کے لیے ایک نمونہ عمل بن چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button