ڈونلڈ ٹرمپ نئے امریکی صدر منتخب، ایران نے اپنا واضح موقف دے دیا
شیعیت نیوز : ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی ماضی کی حکومتوں کا نہایت تلخ تجربہ رہا ہے۔
ایران کے لئے جو بات اہمیت رکھتی ہے وہ امریکہ میں تشکیل پانے والی کسی بھی نئی حکومت کی کارکردگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایٹمی طاقت ہوتے ہوئے شرمناک حد تک فلسطین سے لاتعلق ہیں، حافظ ریاض حسین نجفی
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ کے صدارتی انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات ماضی کی حکومتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرنے کے ایک موقعے کی مانند ہوتے ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر کا انتخاب کرنا امریکی عوام کا حق ہے اور اب اس بار بھی امریکی عوام نے اپنے انتخاب کا اظہار کیا ہے۔







