ایٹمی طاقت ہوتے ہوئے شرمناک حد تک فلسطین سے لاتعلق ہیں، حافظ ریاض حسین نجفی

07 نومبر, 2024 21:00

شیعیت نیوز : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے سرور کائنات ختم الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوری دنیا کی بھلائی کی دعوت دی اور مدینہ میں اسلامی حکومت قائم کر کے ایک نمونہ بھی پیش کر دیا۔

تمام شہری مسلمان ہوں یا غیر مسلم ہر کسی کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔

فلسطین میں ظلم و ستم ہو رہا ہے مگر مسلمان بالکل چپ سادھے ہوئے ہیں۔

مساجد چرچ گرائے جا چکے ہیں، اسکول گھر تباہ ہو چکے ہیں مگر کوئی ظلم کیخلاف آواز بلند کرنیوالا نہیں، فلسطینیوں کے پاس کھانے پینے کی چیزیں ختم ہو چکی ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ میڈیا اور مالی ا مداد کے ذریعے غزہ کے مسلمانوں کی مدد کریں۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار میں بڑھتی شیعہ نسل کشی، سربراہ ایم ڈبلیو ایم کیجانب سے امن مارچ کی حمایت

پوری دنیا اسرائیل کو اسلحہ فراہم کر رہی ہے مگر فلسطین کی حمایت کیلئے یمن کے حوثی، لبنان کی حزب اللہ اور ایران لڑ رہے ہیں مگر باقی ممالک بالکل خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان اسلامی ایٹمی ملک ہونے کے باوجود شرمناک حد تک فلسطینیوں کے مدد سے لاتعلق ہو چکا ہے۔

قائداعظم محمد علی جناح نے فلسطین کے مسئلے پر اصولی موقف اختیار کیا اور واضح کیا کہ غاصب اسرائیلی ریاست کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔

ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی عزت کرتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور امام خمینی کی عزت کرتے ہیں کہ انہوں نے فلسطین کیلئے آواز بلند کی اور ہر سال یوم القدس منانے کا اعلان کیا۔

1:37 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top