اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کاروائی لشکر جھنگوی کے 7 دہشتگرد واصل جہنم دو گرفتار

سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائیاں، جنوبی وزیرستان اور بنوں میں لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کا خاتمہ، اہم اسلحہ برآمد

شیعیت نیوز: کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑشم قومی شاہراہ پر سی ٹی ڈی کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی گئی۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گرد ہلاک اور دو گرفتار ہوئے۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چار مزید دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جن کا تعلق بھی کالعدم لشکر جھنگوی سے بتایا گیا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پر چند خاندانوں نے قبضہ کیا ہوا ہے، امیر جماعت اسلامی

یہ امر قابل ذکر ہے کہ تین روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں خفیہ اطلاع پر ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک اور سات کو زخمی کیا تھا۔ اسی روز بلوچستان کے ضلع ژوب میں بھی آپریشن کے دوران لشکر جھنگوی کا ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button